ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / لیبیا میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے: اقوام متحدہ

لیبیا میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے: اقوام متحدہ

Wed, 22 Jan 2020 18:23:01    S.O. News Service

واشنگٹن،22جنوری(آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شمالی افریقی ملک لیبیا میں امن بحالی کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں کے عزم اور وعدوں کی تعریف کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹیرش نے لیبیا میں قیام امن کے سلسلے میں کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحارب حکومتوں سے برلن سمٹ کے فیصلوں کو ”پوری طرح تسلیم“ کرنے پر زور دیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اس سمٹ میں جو وعدے کیے گئے ہیں، وہ لیبیا میں پائیدار قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں گے۔“ لیبیا سن 2011ء میں ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے بحران کا شکار ہے۔
 


Share: